افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پرحملے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکے اور دفائرنگ سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آور اب بھی قونصل خانے میں موجود ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر اس نے ویزے کے حصول کے لئے لگی قطارکے پاس پہنچ کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ حملے میں پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قونصل خانے کے باہر دھماکے سے قبل فائرنگ ہوئی تھی، جیسے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اب بھی علاقے میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے جب کہ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آور قونصل خانے کے اندر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی بھارتی قونصل خانے کی عمارت بھی ہے اور رواں ماہ اب تک افغانستان کے مختلف شہروں میں 2 بھارتی قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے