نئی دلی میں پی آئی اے کے دفتر پربجرنگ دل کا حملہ ،سامان کی توڑپھوڑ، عملے پر تشدد

بھارتی دارالحکومت میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے دفتر میں ہندو تنظیم بجرنگ دلنے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے نئی دلی کے دفتر میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے افراد گھس آئے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پی آئی اے کے سٹیشن منیجر سعید خان نے کہا ہے کہ بجرنگ دل نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، حملہ آوروں نے دفتر کے شیشے اور کمپیوٹر توڑ دیے ۔ حملہ آور پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے اور عملے کو واپس پاکستان جانے کا بھی کہتے رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد عملہ شدید خوفزدہ ہے جس کی اطلاع پی آئی اے ہیڈ کوارٹر اور وزارت خارجہ کو کردی گئی ہے جس پر حکومت کی جانب اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی کے دفتر کو کوئی سرکاری سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جبکہ دفتر پر لوگوں کے ایک ہجوم نے حملہ کیا ہے ۔ بھارتی پولیس کی طرف سے ہجوم کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے پی آئی کے دفتر پر احتجاج پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ حملے کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے