پہلا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-1 کی برتری

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ کپتان ولیمسن کو 5 کے انفرادی سکور پر نئی زندگی ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 70 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہد خان آفریدی کو 23 رنز بنائے، 2 وکٹیں حاصل کرنے اور 3 بہترین کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ بھی سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے محمد حفیظ کے شاندار 61 رنز اور شاہد آفریدی کے تیز ترین 23 رنز کی بدولت 171 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے میدان میں آتے ہی کیوی باﺅلرز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور ہینری کو ایک ہی اوور میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز جڑ دیئے، انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ سے پہلے تنازعات میں گھرے رہنے والے عمر اکمل نے 14 گیندوں پر 1 چھکے اور 1 ہی چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔اوپنر احمد شہزاد16، شعیب ملک 20، سرفراز احمد 2، عماد وسیم 18 وہاب ریاض 2 اور عمر گل نے 1 سکور بنایا جبکہ صہیب مقصود بغیر کھاتا کھولے آﺅٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم میلنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز میدان میں آئے تو پاکستان نے ابتدائی اوورز میں ہی پہلی کامیابی حاصل کر لی اور مارٹن گپٹل 9 کے مجموعی سکور پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ عماد وسیم کی گیند پر ایک رن لینے کی کوشش میں شاہد آفریدی کی تھرو پر آﺅٹ ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد کین ولیمسن اور منرو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے۔ منرو 56 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ ولیمسن 70 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں گرانٹ ایلیٹ نے 3 لیوک رونچی 0، سینٹنر 0، اینڈرسن 0، آسٹل 1، ہینری 10 اور ملنے نے 1 سکور بنایا جبکہ بولٹ کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، عمر گل اور وہاب ریاض نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے