پشاور: مراد سعید پولیس چھاپے سے قبل فرار، مدد پر رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج

پشاور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو مبینہ طور پر فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ورسک ارشد خان کے مطابق مراد سعید ناصر باغ کی حدود میں واقع ایک گھر میں مبینہ طور روپوش تھے، پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے برادر نسبتی نے پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مراد سعید کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے رشتہ داروں نے پولیس سے تکرار اور گالم گلوچ بھی کی جبکہ چھاپہ مار ٹیم پر پھتراؤ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوئے۔

ایس پی ورسک کے مطابق مراد سعید کو فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف تھانا ناصر باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے اور چھاپے کے دوران مراد سعید کی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مراد سعید کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے