ورلڈکپ: آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈکو 5 رن سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رن سے شکست دے دی۔

دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رن کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 388 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

جوش انگلس نے 38 رن کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈکی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

389 رن کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔

نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے 54 رن بنائے۔

گلین فلپس 12 رن اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز نیشم نے آخر تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے، انہوں نے 39 گیندوں پر 58 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیزل ووڈ اور کیومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے