پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی : وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

نگران وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وفاداروں کو بھی الیکشن مہم چلانے اور ووٹ مانگنے کی اجازت ہوگی، اگر اب بھی کوئی کہے کہ اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تو یہ کہنے کی بھی اسے اجازت ہے ۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ جا کب رہے ہیں ؟ تو نگران وزیراعظم نے جواباً کہا ‘کب کو چھوڑ دیں’ دو گھنٹے بعد جائیں یا دو دن بعد بس ہم جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے تاہم غیر قانونی طور پر رہنے والے اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر پاکستان آسکتے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کو پہلے وقت دیا، ان کے کاروبار یا دیگر طریقوں سے ان کو پریشان نہیں کیا، ہم نے ان پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی، یہ اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر آسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے