غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔

العریبیہ نیوز کی رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے 6 بم برسائے اس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 350 کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

بمباری کے بعد فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جبالیہ کیمپ کی وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں کم از کم 47 لاشیں تباہ ہوجانےو الے مکانات کے ملبے میں سے نکالی جاتی دکھائی گئی ہیں۔

فوٹیج میں بمباری کے بعد زمین پر پڑ جانے والے دو وسیع و عریض گڑھوں کے کنارے درجنوں افراد میتوں اور زخمیوں کی تلاش میں نگاہیں دوڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بمباری کے بعد اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

فلسیطنی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے لے کر اب تک بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 8525 شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے