حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے جس کے لیے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی ماہرین کی مدد سے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیارکرے گا، نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے