نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر اتفاق

خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبہ کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمودخان اوراکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیاگیاہے۔

ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔

خیبرپختونخواکی نگران کابینہ اعظم خان دورکے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشدحسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزراء کے علاوہ مشیراورمعاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابقہ صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف پر واضح کیا ہے کہ تین دنوں کے اندر نئے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کرنا لازمی ہے ۔

ایڈوکیٹ جنرل کے مطابق آئین کے آرٹیکل 134اور135کے خاتمے کے بعددوبارہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں آئین خاموش ہے اس لیے آرٹیکل 224 کے تحت ہی نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے