کے پی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر قتل کی جانیوالی لڑکی کی تصاویر ’فوٹو شاپ‘ نکلیں

خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر قتل کی جانے والی لڑکی کی تصاویر جعلی نکلیں

کوہستان میں لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ فیس بُک پر امان دیدار نامی لڑکے کی آئی ڈی سے 2 لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، لڑکیوں کی تصاویر رحمت شاہ اور امان دیدار نامی لڑکے کی تصاویر کے ساتھ فوٹو شاپ کرکے لگائی گئی تھیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ وائرل ہونے والے تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔

پولیس نے گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن اسپتال پہنچائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دوسری لڑکی کو ریسکیو کرکے والدین کے ہمراہ پالس لایا گیا جہاں لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کیا اور والدین کے ساتھ جانے کو کہا، عدالت نے 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض لڑکی کو والد کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم ارسلا کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں ویڈیو وائرل ہونے پر جرگے کے حکم پر 5 خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کیاگیا تھا اور واردات میں ملوث ملزمان کو اس سال بری کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے