اسموگ میں کمی کے بعد پنجاب حکومت کا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسموگ میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رواں ہفتے اسموگ کی وجہ سے سافٹ لاک ڈاؤن کی پابندیاں نہ لگانےکا اعلان کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائیرکوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر اس ویک اینڈ پر اسموگ کے حوالے سے کوئی پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی

صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے جبکہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسموگ کی صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی ۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں آج مسلسل دوسرے روز دھند میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے، صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 157 ریکارڈ کی گئی تاہم شہر کی فضا کو اب بھی مضر صحت کہا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے