بچانا: پاکستان اور بھارت کا رومانس بڑی سکرین پر

گزشتہ ہفتے بگ فلمز انٹرٹینمنٹ اور ہم فلمز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں فلم ‘بچانا‘ کا ٹریلر دکھایا گیا۔ یہ فلم اس سال 26 فروری کو پاکستان بھر کے سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں صنم سعید، محب مرازاور عدیل ہاشمی ہیں۔
تقریب میں فلم کی کاسٹ، ہدایتکار ناصر خان، پروڈیوسر رضوان سعید، ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی اور ایوریڈی پکچرز کے سی ای او ستیش آنند موجود تھے۔

Sultana Siddiqui, Sanam Saeed, Mohib Mirza, Rizwan Saeed, Adeel Hashmi and Nasir Khan (3)

اس موقع پر فلم کے ہدایتکار، بگ فلمز کے ناصرخان نے کہا کہ ’بچانا تفریح اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے جو آخر تک آپ کی دلچسپی کو برقرار رکھے گی۔اس فلم میں پاکستان اور بھارت کو ماریشس میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں محب مرزا اور صنم سعید کی آن سکرین کیمسٹری بہت زبردست ہے اورمیں امید کرتاہوں کہ لوگ اس جوڑی سے ایک تعلق محسوس کریں گے۔‘

انھوں نے اس فلم کے لیے ہم فلمز کے ساتھ پارٹنرشپ پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلطانہ صدیقی پاکستان میڈیا انڈسٹری کا اہم ستون ہیں جنھوں نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ہمیشہ مثبت طور پر شہیر کی ہے۔

بچانا ناصر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فیچرفلم ہے۔ ناصرخان ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دستاویزی فلم ’میڈ ان پاکستان‘ پیش کر کے کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر رضوان سعید پاکستان اور پاکستان سے باہر فلم پروڈکشن میں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں بگ فلمز کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم نیٹ ورک نے ہمیشہ نئی صلاحیتوں کی پزیرائی کی ہے۔ اور ہمیں ناصر خان اور رضوان سعید سے بھی بہت امیدیں ہی۔ صنم سعید اور محب مراز ہم فیملی کا حصہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ اس فلم کو پسند کریں گے اور پاکستانی سینما کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔’

Sultana Siddiqui and Bushra Ansari

انھوں نے میڈیا اور سینما مالکان سے بھی پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کی گزارش کی اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید بہتر پاکستانی فلمیں پیش کریں گے۔

بچانا ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جو سرحد پار دو لوگوں کی درمیان محبت کی کہانی ہے۔ فلم میں بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ محبت سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔

فلم میں صنم سعید کا کردار ایک لاابالی بھارتی لڑکی عالیہ کا ہے جو ماریشس میں پے در پے برے حالات کا شکار ہو کر ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور وکی (محب مرزا) پر بھروسہ کرنے لگتی ہے۔ اور اس ہی تعلق میں دونوں کی محبت کو پروان چڑھتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔
Mohib Mirza and Sanam Saeed (1)

صنم سعید اس سے قبل ہم ٹی وی کے ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد پہلے ہی کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ محب مرا بھی ٹیلویژن میزبانی، اداکاری اور پروڈکشن میں اپنا ایک نام بناچکے ہیں۔

یہ فلم مشہور پاکستانی کامیڈی ادکار عدیل ہاشمی کی بھی پہلی فلم ہے۔

فلم ’بچانا‘ کی کاسٹ اور عملے میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ اس طرح یہ فلم آن سکرین اور آف سکرین دونوں طور سے سرحد پار تعلقات کی ایک مثال ہے۔ فلم کی عکسبندی ماریشس میں کی گئی ہے ۔

گزشتہ ماہ اس فلم کا آفیشل پوسٹر بھی ریلیز ہوچکا ہے۔
تقریب کے انتظامات ہم فلمز مے کیے تھے جبکہ پبلک ریلیشننگ کی ذمہ داری لوٹس پی آر کی تھی۔

اس فلم کے آفیشل ڈسٹری بیوٹرز ہم فلمز اور ایور ریڈی پکچرز ہیں۔Sultana Siddiqui, Sanam Saeed, Mohib Mirza, Rizwan Saeed, Adeel Hashmi and Nasir Khan (3)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے