آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کرینگے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جارہی ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ چیلنجز بالکل ہیں لیکن مریم نواز کو نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہے، سیاسی کارکن ہر وقت سیکھ رہا ہوتا ہے۔ یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کے ذریعے حکومت چلانے کا تاثر غلط ہے، مریم نواز اپنے لیے جس کابینہ کا انتخاب کررہی ہیں وہ نوجوان اور تجربہ کار لوگوں کا مجموعہ ہوگی جب کہ مریم اورنگزیب اور دیگر خواتین مریم نواز کی معاونت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کیا شرائط ہوتی ہیں اس کے بعد مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے