گوادر میں بارش سے معمولات زندگی تاحال متاثر، گھروں اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی

گوادر میں دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سے اب تک معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثر ین نے گوادر میں نکاسی آب کے ناقص نظام کے حوالے سے بتایا کہ بارش کا پانی گھروں تک آرہا ہے، شہر کی مرکزی شاہراہ پوری طرح ڈوب گئی، متعدد گھر تباہ ہوچکے ہیں اور سڑکوں اور گلی محلوں میں چلنا دشوار ہوگیا ہے۔

ادھر نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاکہ بارش سے متاثرہ گوادر اور جیونی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی، نیوی اور پی ڈی ایم اے نکاسی آب کے سلسلے میں بھرپور تعاون کررہے ہیں، 2 سے 3 دن میں حالات پر قابو پا لیا جائے گا جب کہ گوادرائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے