ملاکنڈ ڈیویژن میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے والے ایک سماجی رہنما کی کہانی۔۔۔

منہاج خان چکدرہ، دیر لوئر کے رہائشی ہیں اور بنیادی طور پر ایک ریٹائرڈ بینکر ہیں۔ انہوں نے 1985-86 19 میں پشاور یونیورسٹی سے "آرکیالوجی” میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک کثیر الجہت شخصیت ہیں، جو بیک وقت مختلف کرداروں کو اپناتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔وہ 2003 سے سوشل ورک کر رہے ہیں اور رفاہ عامہ کے کاموں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے ایک تنظیم "دوستی” بنائی ہے، جو مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اس تنظیم کو چلایا پھر دوستوں سے عطیات اکھٹے کر کے اس کام کو مزید آگے بڑھایا۔

انہوں نے کئی کامیاب پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

ووکیشنل سینٹرز کا قیام:

انہوں نے تین ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جہاں دو درجن سے زائد لڑکیوں نے سلائی، کڑھائی اور کٹنگ کی تربیت حاصل کی۔

ملاکنڈ ڈیویژن میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و رواداری کے لیے کامیاب پروگراموں کا انعقاد:

منہاج نے کرسچن سٹڈی سینٹر راولپنڈی کے تعاون سے ملا کنڈ یونیورسٹی میں "بین المذاہب ہم آہنگی ” کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامات کیے۔ جن ایک کامیاب دو روزہ سیمینار اور نوجوانوں میں امن کی روایت و ثقافت کے فروغ کے لیے یوتھ اینڈ کلچر آف پیس ایونٹ منعقد کیا۔ ان پروگراموں میں طلبہ، اساتذہ اور کمیونٹی کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء کے مطابق دہشت گردی کی لہر سے بری طرح متاثر مالاکنڈ جیسے علاقے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے پروگرامز بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔

انتہا پسندی اور اس کے اثرات پر سیمینار:

انہوں انتہاپسندی کے خلاف اور امن کے فروغ کے لیے اپنے عزم اور منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے اور پھیلاتے ہوئے پشاور میں "انتہا پسندی اور اس کے اثرات پر سیمینار” کا انعقاد کیا. جس میں طلبا اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مختلف اداروں سے رابطے کیے اور اپنی سماجی خدمات کو مزید آگے بڑھایا۔ جن میں اساتذہ کی تربیت، نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی تربیت اور سماجی تنظیموں کے باہمی اشتراک اور استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مختلف سطح پر کام کیا، اساتذہ کی تربیت ورکشاپ: انہوں نے 25 مرد اور 25 خواتین اساتذہ کے لیے "لائف اسکلز” پر ایک تربیت ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

گاؤں محلے کے جوانوں کی تربیت ورکشاپ:

انہوں نے گاؤں محلے کے جوانوں کے لیے "لائف اسکلز” پر ایک تربیت ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ منہاج خان ایک پرعزم اور محنتی شخص ہیں جو اپنے کام سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ایک قابل تعریف شخصیت ہیں جن کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے۔

ایک سماجی رہنما کی حیثیت سے منہاج خان نے کئی کامیاب پروجیکٹس مکمل کیے ہیں. جن میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار، یوتھ اینڈ کلچر آف پیس ایونٹ، اور اساتذہ کی تربیت ورکشاپ شامل ہیں۔ وہ ایک پرعزم اور محنتی شخص ہیں جو اپنے کام سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منہاج نے سماجی خدمت کا یہ سلسلہ مختلف اداروں کے پلیٹ فارم سے جاری رکھا ہوا ہے اور اپنے علاقے میں امن، غربت کے خاتمے، صنفی تفریق میں کمی، نوجوانوں کی ہنر مندی میں اضافے جیسے اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے