راولپنڈی : ایل پی جی کی دکان میں آتشزدگی، سلنڈرز کے خوفناک دھماکے

راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد نواز کالونی میں ایل پی جی سلینڈروں کے اسٹور میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، جس کے دوران سلینڈر پے در پے دھماکوں سے پھٹتے رہے.

آگ کی شدت و دھماکوں کے باعث قریبی مسجد سے آگ بجھانے کی خاطر مدد کے لیے اعلان بھی کیے جاتے رہے۔ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا جبکہ تین منزلہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا اور دو موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

تھانہ ائیرپورٹ کی ملحقہ پولیس چوکی کے علاقے نواز کالونی میں رات گئے تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر قائم ایل پی جی گیس سلنڈرز کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو اس قدر شدید تھی کہ لمحوں میں اندر رکھے سلنڈرز کو لپیٹ میں لے لیا اور سلنڈرز وقفے وقفے سےزور دار دھماکوں سے پھٹنا شروع ہوگئے۔

واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں گنجان آباد علاقے میں سلنڈرز کی ایجنسی میں اچانک آگ لگتے اور پھر شعلے بلند ہونے کے ساتھ وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 عثمان گجر کا کہناتھا کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی گیس سلنڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے، اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

آتشزدگی و دھماکوں سے عمارت کو بھی نقصان ہوا اور2 موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے