وزیر اعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا بہترین طریقے سے مقابلہ کرنے پر یو اے ای کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے شیخ محمد بن زید النہیان نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے زیادہ تر شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جبکہ نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی، سینکڑوں پروازیں معطل ہو گئیں اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے