پاک افغان یوتھ پیس انیشیٹو اور کلاڈو کا آئی ایم سائنسز میں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

پاک افغان یوتھ پیس انیشیٹو اور کلاڈو نے آئی ایم سائنسز میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں افغانستان اور پاکستان کے نوجوانوں کے درمیان پاکستان اور افغانستان کے باہمی مسائل جیسے کہ خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مواقع اور امن پر مکالمہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے مسائل کی نشاندہی کی اور انفرادی سطح پر ماحولیاتی بحران سے نمٹنے، معاشی مواقع کو بڑھانے، امن کو فروغ دینے اور خواتین کو اپنے علاقوں میں بااختیار بنانے کے لیے مختلف حل پیش کئے۔

منتظمین شہاب الدین، نور ولی، حامد زاہدی اور نور الہدیٰ، جو کہ پاکستانی اور افغان طلباء ہیں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان ذمہ داری لیں اور تبدیلی لانے کے لیے انفرادی اقدامات کریں۔

افغان طالب علم محب اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ بحیثیت افغان نوجوان یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم معاشرتی مسائل کو مل کر حل کریں۔ پاکستانی طالبہ مریم علی نے بتایا کہ خواتین کا سیاسی و سماجی حلقوں میں بھرپور حصہ ہونا چاہئے تاکہ وہ بھی خطے کی ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے