وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کے لیے کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین ،ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالےسے بھی کونسل سے مشاورت کریں گے۔ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تجاویز اور مشاورت کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے