پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار، طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے

راولپنڈی: کرغزستان میں پھنسے طلبا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے جہاں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

بشکیک کے ائیرپورٹ سے طلبہ کے رش آور طویل قطاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی، بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ سے این کے 6575 منسوخ کردی گئی ہے۔

طلبہ کے مطابق پرواز منسوخی پر ہم مناس ائیر پورٹ پر پھنس چکے ہیں نہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس جاسکتے ہیں، مناس سے فلائٹ کو 125 طلبہ کو لے کر آج 11 بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا تھا لیکن تاحال فلائٹ ٹیک آف نہیں کرسکی۔

طلبا نے بتایا کہ آج پاکستان کے لیے ایک پرواز کے سوا کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی، ہم وزیراعظم اور وزیر ہوابازی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں، متعلقہ حکام ہمارے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔

دریں اثنا اس خبر میں موقف کے لیے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا جو ممکن نہ ہوسکا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائیٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے