سرگودھا میں توہین قرآن کے مبینہ واقعے کے بعد جتھے نے مسیحی فرد کے گھر حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا . فیکٹری جلا دی، ایمبولینس توڑ دی

مبینہ طور پر سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں قرآن مجید کی بیحرمتی کا افسوسناک واقعہ

تفصیلات کے مطابق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مجاہد کالونی میں سلطان نامی شخص کے گھر کی دیوار کے پاس بوسیدہ قرآن مجید کے اوراق کا باکس نصب تھا۔

سلطان کے والد نوید مسیح نے اس باکس سے قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق نکالے اور انکو گلی میں رکھ کر آگ لگادی۔

اہل علاقہ نے جب یہ دیکھا تو عوام میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں نے سلطان کے گھر کا رخ کیا عوام کی بڑی تعداد نے انکے گھر کو توڑنا اور جلانا شروع کر دیا ،

مشتعل عوام نے سلطان کی جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی، پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

اس سے قبل ہی عوام نے سلطان کے والد نوید کو پکڑ کر شدید تشدد کیا اور مار مار کر ادھ موا کر دیا۔ جسے پولیس نے بمشکل عوام کی گرفت سے نکال کر تشویش ناک حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

عوام نے نوید کی گرفتاری کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر پتھراؤ کرکے اسکے شیشے بھی توڑ دئے۔

پولیس اور سول سوسائٹی کے رہ نماؤں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایک بندے کی غلطی کی سزا پوری کمیونٹی کو نہیں دی جا سکتی ، لہٰذا اپنے قرب وجوار میں امن وامان قائم رکھیں۔

سرگودھا کے آر پی او ، ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اعلی حکام موقع پر موجود ہیں اور حالات اب کنٹرول میں ہیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے