پشاور اور سندھ ؛منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آگیا

پشاور ائیرپورٹ پر سامنے آنے والے منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آگیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افرادکوبارڈرہیلتھ سروسز عملے نے آئسولیٹ کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے پشاورریفرنس پبلک لیبارٹری خیبرمیڈیکل یونیورسٹی بھیجےگئےتھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو آگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے والاشہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے جب کہ متاثرہ شخص کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹرمختار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنارکھی ہے، تمام ائیرپورٹس پربارڈر ہیلتھ سروسز کا اسٹاف کام کررہا ہے۔

سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنےآگیا

کراچی: سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق، جدہ سے کراچی آنے والے 32 سالہ مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ے مشتبہ کیس کی تصدیق کے لیے مسافر کے نمونے ڈاؤ اوجھا کیمپس کی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

متاثرہ فرد کو نیپا کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاکہ مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر میں پائی جانے والی علامات منکی پاکس سے مماثلت رکھتی ہیں جس میں جسم پر سرخی مائل دانے، بخار اور جسم میں درد شامل ہیں۔ کیس کی حتمی رپورٹ آنے تک مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے