ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ نااہل قرار

سپریم کورٹ نےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 101 گوجرانوالا میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ جونیجو کے امیدوار احمد چٹھہ کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ احمدچٹھہ کے وکیل سید حامد علی شاہ نے کہاکہ افتخار چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات اور بنک ا کاؤنٹس سے متعلق بھی حقائق کو چھپایا۔

دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک انکم ٹیکس ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم کردیا اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افتخاراحمد چیمہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 101 گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے