27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی، وزیر اعظم اور بلاول کا اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظرآرہی ہے۔

اس حوالے سے بلاول کا کہنا تھاکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

دوسری جانب شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ 27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا اور اس ترمیم پر مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے