گلوبل ہارمنی ایونٹ: پہلی بار ریاض آیا ہوں، پاکستانی کمیونٹی سے مل کر اچھا لگا، پاکستانی کرکٹر شاداب خان

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گلوبل ہارمنی ایونٹ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے، اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو ہم سے اور ہمیں اپنے بھائیوں سے مل کر بہت اچھا محسوس ہوا ہے۔

گلوبل ہارمنی ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ریاض آئے ہیں اور دیکھ کر اچھا لگا کہ ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 30 نومبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں سعودی عرب میں رہنے والے مختلف ممالک کے لوگ مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی اپنی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے لیے 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک 4 دن مخصوص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستانی گلوکار اور کرکٹرز بھی شرکت کررہے ہیں، یہ ایک اچھا اقدام ہے، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی چاہتی ہے کہ وہ ہمیں دیکھیں اور ہم سے ملیں، ہمیں بھی یہاں آکر لوگوں سے ملنا اور بات چیت کرنا اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر رہنا کافی مشکل ہوتا ہے، یہ ایونٹ ایک بہت اچھا اقدام ہے، ہم بھی جب اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں تو ہمیں بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے