امریکہ میں شدید ترین برفانی طوفان

امریکاکی مشرقی ریاستوں میں حالیہ تاریخ کے شدید ترین برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا جب کہ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں برف کےطوفان نے زندگی منجمد کرکے رکھ دی اوربیس ریاستوں میں آٹھ کروڑ پچاس لاکھ افراد برف باری سے متاثر ہوئے ہیں۔

جمعےسےاب تک ایک سو تین سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے ریلوے اور فضائی سروس کا نظام بری طرح مفلوج ہو چکا ہے جب کہ سات ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

نیو یارک، فلاڈیلفیا، واشنگٹن، بالٹی مور کے ایئر پورٹس بند کر دیئےگئے۔

برف طوفان کے باعث چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نیو جرسی میں سمندر میں کئی فٹ بلند لہریں بھی اٹھیں اور پانی سڑکوں پر آگیا ۔

ریاست آرکنساس، ورجینیا، میری لینڈ، شمالی کیرولینا اور دیگر علاقوں میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور نیشنل ہاکی اور باسکٹ بال گیمز بھی منسوخ کر دیئےگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے