اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے