کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اترگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی۔
ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کے باعث بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس،فرید ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روکا گیا ہے۔