اٹلی میں 28 برس بعد پہلے بچے کی پیدائش پر جشن

بچے کی پیدائش پر قصبے میں رویتی طور پر جشن بھی منایا گیا۔

اوستانا نامی قصبے کے میئر کے مطابق ایک مختصر سی آبادی میں نئے بچے کا آنا’ کسی خواب کا پورا ہونا‘ہے کیونکہ یہاں گذشتہ ایک سو برس کے دوران آبادی بہت کم ہو گئی ہے۔

پابلو نامی بچہ گذشتہ ہفتے تورینو کے ہسپتال میں پیدا ہوا اور اب قصبے کی مجموعی آبادی 85 افراد پر مشتمل ہے۔

میئر جاکمو کے مطابق 1900 میں ایک ہزار افراد اوستانا میں رہائش پذیر تھے تاہم دوسری جنگ عظیم کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی اور اصل کمی 1975 سے 1987 کے دوران آئی جب اس عرصے میں صرف 17 بچے ہوئے اور اس کے بعد اب پابلو پیدا ہوا ہے۔

اوستانا میں بچوں کی شرح پیدائش کو دوبارہ معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پابلو کے والدین سلوا اور جوز نے بھی پانچ برس پہلے بیرون ملک جانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم قریب کے پہاڑوں میں واقع ہوٹل کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش کے بعد انھوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔

اٹلی کے چھوٹے قصبوں میں کم ہوتی آبادی کے مسئلے سے نمٹے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ نوجوان کام کی تلاش میں بڑے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ان کوششوں میں لوگوں کو خالی مکانات مفت میں دینے جیسی سہولتیں شامل ہیں۔

ایک میئر نے تو آبادی میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے قصبے کے رہائشیوں کے بیمار ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے