پی آئی اے چلتی رہے گی تو نوکریاں بھی چلتی رہیں گی: پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے چلتی رہے گی تو ملازمین کی نوکریاں بھی چلتی رہیں گی، اگر کوئی ہڑتال کا سوچ رہا ہے تو اپنے ذہن سے نکال دے ۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں حکومت ملی تو پی آئی اے کے پاس 18 جہاز تھے، آج 40 جہاز ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان میں یہ کلچر نہیں بننے دیں گے کہ آپ آنکھیں بھی دکھائیں، اداروں کو برباد بھی کردیں اور ہڑتال بھی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا جوملازم ہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی،وہ لوگ جو ہڑتال پر جائیں گے ان کے پر کاٹ دیئے جائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے