سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ ہونے پر سینیٹ میں تحریک التواءپیش کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرنے پر سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرادی گئی ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرنے پر سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرائی ۔تحریک التواءکے متن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرنے سے عوامی اہمیت کا مسئلہ کھڑا ہو گیاہے ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا تھا ،حکومت نے صرف 5روپے فی لیٹر کمی کی ۔حکومت نے اوگرا کی سفارش کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنو عات میں کمی نہیں کی ۔

تحریک التواءمیں کہا گیا کہ ملک میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں،افراط زر اور بے روز گاری میں مستقل اضافہ ہورہا ہے ،یہ عوامی نوعیت کا مسئلہ ہے اس پر بحث کی جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے