معروف اداکارہ ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر

اقوام متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

تنظیم کے مطابق ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔

ہانیہ عامر نے خواتین کے لیے برابری اور انہیں با اختیار بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیر علاج رہیں تاہم اب وہ صحت یاب ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے