مصالحہ فوڈ فیسٹول کراچی 2016

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 13 اور 14 فروری کو کین وڈ مصالحہ فیملی فیسٹول 2016 منعقد کیاگیا۔

یہ فیسٹول ہر سال دو مرتبہ منعقد کیا جاتاہے جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ یہ فیسٹول کراچی کے لوگوں کو اپنے خاندان کے ساتھ ایک محفوظ اور دلچسپ تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنے پسندیدہ شیفس سے ملنے کے علاوہ ان کی دستخط شدہ کتابیں بھی خرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف انعامات بھی جیت سکتے ہیں۔
6
فیسٹول میں موجود مختلف سٹالز پر فروخت کی جانے والی اشیا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں۔

اس سال فیسٹول کی خاص بات ہم فلمز کے تحت عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ‘بچانا’ کی مرکزی کاسٹ صنم سعید اور محب مر زا اور ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ‘پاکیزہ’ کی ہیروئن آمنہ شیخ کی موجودگی تھی۔
1
ہر سال کی طرح اس سال بھی مصالحہ ٹی وی کے شیفس نے لوگوں کے سامنے کئی ڈشز تیار کیں اور شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اس کے علاوہ فلم بچانا اور ڈراما سیریل پاکیزہ کے اداکار بھی لوگوں میں گھل مل گئے۔
فیسٹول کی دیگر دلچسپیوں میں کین وڈ لکی ڈرا، میجک شوز، پرانی گاڑیوں کی نمائش، اور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی نقل اتارنے کے لیے مشہور پاکستانی فنکار پرویز بچن کی پرفارمنس بھی شامل تھی جنھوں نے امیتھابھ بچن کی مشہور فلموں کے ڈائیلاگ ادا کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔
7
5
فیسٹول میں ایک حصے میں ہر عمر کے بچوں کی لیے تفریح کا سامان تھاموجود تھا۔ کڈز ایرینا میں جمپنگ کاسل، فلوٹنگ شپ، فیریس وہیل، اور میری گو راؤنڈ کے کھیلوں کے علاوہ ریل کی سواری اور کتے اور بلیوں کا شو بھی شامل تھا۔

فیسٹول میں ایف ایم جی سی کمپنیوں کی مصنوعات کے سٹال لگائے گئے تھے جن میں کین وڈ، کنور، شکر گنج، مہران، نورس انٹرنیشنل، یو فون، میزبان، نمکو، اور دیگر برانڈز شامل تھیں، جہاں گھریلو استعمال کی اشیا، برتن، زیورات، کپڑے اور اشیائے خوردونوش فروخت ہورہی تھیں۔
4
لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے انتظامیہ نے کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال بھی لگائے تھے۔

فیسٹول کا اختتام گلوکار حسن جہانگیر اور دیگر بینڈز کی پرفارمنس پر ہوا، جسے حاضرین نے بہت سراہا جبکہ حسن جہانگیر نے لوگوں کی فرمائش پر اپنے مشہور نغمے بھی سنائے۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ‘ہم نیٹ ورک ہمیشہ سے لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کرتاہے۔ چاہے وہ فلم یا ڈرامے کی شکل میں ہوں یا پھر اس طرح کے فیسٹول۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں اپنے خاندان کے ساتھ تفریح کرنے اور اپنے پسندیدہ شیفس سے ملنے یہاں آئے ہیں۔ اس فیسٹول کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ مصالحہ ٹی وی پاکستان کا سب سے پسندیدہ فوڈ چینل ہے۔’
3
آخر میں انھوں نے فیسٹول کے تمام معاونین اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے