ارجنٹائن:معمر ترین خاتون کی 119ویں سالگرہ

بیونس آئرس : .دنیا کی معمر ترین خاتون نے گزشتہ روز اپنی119ویں سا لگرہ دھوم دھا م سے منائی،ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی سلینا ڈیل کارمن نامی یہ خاتون 15فروری 1897کو بیونس آئرس میں پیدا ہوئیں۔

سلینا ڈیل کارمن نے ایک طویل عمر بسر کر کے اب اپنی زندگی کی 119بہاریں دیکھ لیں ہیں،اپنی پڑدادی کے لئے خاندان بھر نے شاندارسالگرہ کا اہتمام کیا اور ان کی رہائش گاہ میں تمام خاندان نے جمع ہو کر خوب دھوم دھام سے اس دن کا یادگار بنا دیا۔

اس موقعے پرسلینا کیلئے انکے چاہنے والوں نے خصوصی طور پر 2 کیک تیار کرائے، جن میں ایک پر 119کے ہندسوں کی موم بتیاں جگمگا رہی تھیں جبکہ دوسرے کیک پر ہو بہو ان کی شکل کی ایک معمر خاتون کرسی پر براجمان چائے کی چسکیاں لیتی دکھائی دے رہی تھیں۔

دادی اماں کے بچوں اور ان کے بچوں اور پھر ان کے بھی بچوں نے انہیں شاندار تحائف دئیے جبکہ دوست احباب دعائیں دے کرزندگی کی 119بہاریں دیکھ لینے پر مبارک باد بھی پیش کرتے رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے