تھوڑی سی سمجھداری دکھائیں،پرانی چیزوں کو نیا بنائیں۔۔

اگر آپ کے سوئٹر رکھے رکھے خراب ہورہے ہیں؟ آپ کے نئے جوتوں پر نشانات پڑ گئے ہیں؟یا آپ کے کپڑوں پر میک اپ کے نشانات لگ گئے ہیں؟تو اب آپ کو ان چیزوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان تمام پریشانیوں سے نجات آپ منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں اور نجات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ آیئے جانتے ہیں۔۔۔

[pullquote]٭ چمڑے کے جوتوں پر دھبے
[/pullquote]

214755-R3L8T8D-650-17-161

216605-R3L8T8D-650-vaseline-1

216555-R3L8T8D-650-TB1g5QWGXXXXXcDXVXXXXXXXXXX_0-item_pic

چمڑے کے جوتوں پر دھبے لگ جائیں تو وہ بہت برے لگتے ہیں۔اس کے لیے آپ ایک ٹوتھ برش لیں اس کے اوپر سرکہ لگائیں اور اب اس سے ان دھبوں کو صاف کرلیں ۔اس سے آپ کے چمڑے کے جوتے ایک دم نئے اور چمکدار ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ آپ ویزلین سے بھی چمڑے جوتے صاف کرسکتے ہیں اور اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں کی چمک ختم ہوگئی ہے تو ایک تولیہ پر تھوڑا سا لوشن لگائیں اور جوتوں کو صاف کرلیں۔

[pullquote]٭ بٹن کو ٹائٹ کریں[/pullquote]

button

214855-R3L8T8D-650-17-17

اگر آپ کی قمیض کا بٹن ڈھیلا ہوگیا ہے تو اس پر نیل شائنر لگالیں، یہ وقتی طور پر آپ کے بٹن کو ٹونٹے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اسی طرح اگر آپ کے چشموں کی کمانیاں ڈھیلی ہورہی ہیں تو اس پر بھی نیل شائنر لگا یا جاسکتا ہے۔

[pullquote]٭ سوئٹروں کو نیا بنائیں
[/pullquote]

swaeter

اکثر گرم کپڑوں پر رُواں آجاتا ہے ،جس کے باعث سوئٹر وغیرہ پہننے میں برے لگنے لگتے ہیں۔اس کا ایک آسان ترین حل یہ ہے کہ آپ اپنے سوئٹر کو پلاسٹک کے بیگ میں رکھ کے پوری رات کے لیے فریز میں رکھ دیں۔ اس میں موجود تمام رُواں غائب ہوجائے گا۔

[pullquote]٭ کپڑوں کی بو دور بھگائیں
[/pullquote]

cloths

اگر آپ کو جلدی میں کہیں جانا ہے اور آپ کے کپڑوں میں سے بو آرہی ہے تو اس کو فوری بھگانے کے لیے پانی میں تھوڑا پرفیوم ملا کے ایک اسپرے کے ذریعے اپنے کپڑوں پر چھڑک کے استری کریں۔ اس سے آپ کے کپڑوں کی بدبو ختم ہوجائے گی۔

[pullquote]٭ کپڑوں پر میک کے داغ [/pullquote]

215005-R3L8T8D-650-3-1

اکثر اوقات میک اپ کے دوران کپڑوں پر فاﺅنڈیشن لگ جاتی ہے ، جس کے باعث آپ کے نئے ناویلے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے بھی ایک آسان حل یہ ہے کہ شیونگ کریم کو فاﺅنڈیشن کے داغ پر لگا دیں اور اس کو پانی سے صاف کرلیں ۔ اس سے فاﺅنڈیشن کا داغ بالکل صاف ہوجائے گا۔

[pullquote]٭ لپسٹک کا نشان
[/pullquote]

216005-R3L8T8D-650-collage3

اگر آپ کے کپڑوں پر لپسٹک کا نشان لگ گیا ہے تو اس کو ہیر اسپرے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

[pullquote]٭ جوتوں کی مٹی
[/pullquote]

shoes

جوتوں کی مٹی کو صاف کرنے کے لیے نیل فائلر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

[pullquote]٭ کپڑوں پر تیل کے داغ
[/pullquote]

oil

کپڑوں پر سے تیل کے داغ ڈش واشنگ سوپ سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔

[pullquote]٭ جوتوں کی بو[/pullquote]

sneaker

اکثر لوگوں کے جوتوں میں سے بہت بدبو آتی ہے اس کی وجہ پسینے کا بہت آنا ہے۔اس بدبو کو دور بھگانے کے لیے آپ اپنے جوتوں میں کھانے کا سوڈا ڈال کے رکھ دیں، اس سے جوتوں کی بدبو دور ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے