سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیان بازی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تحریک انساف نے اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے ۔ عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے غیر سیاسی علماٗ کے ساتھ اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں ۔
تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی خواہش پر پانچوں وفاقوں کے دینی مدارس کے اتحاد پر مشتمل پلیٹ فارم اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی اعلیٰ قیادت کوملاقات کی دعوت دی گئی ہے اوراس سلسلے میں رابطے ہوچکے ہیں ۔
یہ ملاقات 24فروری کواسلام آبادمیں طے ہوئی ہے ۔جس میں اہل مدارس کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ ملک بھرسے نامورغیرسیاسی علماومشائخ کوبھی دعوت دی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی چاہتی ہےکہ یہ ملاقات عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہوجبکہ کچھ علماکرام یہ چاہتے ہیں کہ یہ ملاقات عمران خان کے قریبی ساتھی مفتی محمد سعید خان کے مدرسہ یاگھرپرہو۔
فریقین نے اس ملاقات کاایجنڈاالگ الگ ہی رکھاہے ۔
تحریک انصاف چاہتی ہے کہ اس ملاقات کے ذریعے وہ عوام میں پذیرائی اوراثرورسوخ رکھنے والے علماکرام کھل کرعمران خان اورتحریک انصاف کی حمایت کریں ۔
علماکرام سمجھتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کا نفاذغیرجانبدار ہوناچاہئے تھالیکن ملک کی دونوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن)اورپیپلزپارٹی اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہرقسم کی مفاہمت کرلیتی ہیں اورایکشن پلان کے نام پر مدارس اورمذہبی طبقے کے لئے ہی مسائل پیداکئے جارہے ہیں۔
اس وقت تحریک انصاف ہی حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکرہی ہے اگرتحریک انصاف اہل مدارس اورمذہبی طبقے کے مسائل کے حل کےلئے آوازاٹھانے کی یقین دہانی کراتی ہے توپھرعلماکرام مستقبل کے حوالے تحریک انصاف کی حمایت کا سوچ سکتے ہیں۔