بھارت میں 24 سالہ خواجہ سرا پولیس افسر بن گئی

چنئی: بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ پرتھکا یشینی، ملک کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر بن گئی ہیں۔

پرتھکا یشینی کو اس کیلئے کئی عرصہ تک قانونی لڑائی لڑنا پڑی تاہم آخر کار 24 سالہ خواجہ سرا پرتھا.

یشنی کو تمل ناڈو حکومت کی جانب سے پولیس افسر کے عہدے پر تقرری کا پروانہ مل گیا ہے۔

پرتھا ملک کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر ہو گی۔

پرتھا کو چنئی پولیس کمشنر سمتھ سرن کی جانب سے تقرری کے احکامات ملے۔

پرتھا کا پولیس سب انسپکٹر کے لئے جلد ہی تربیت شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ میں مدراس ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرتھا تمل ناڈو پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تقرری کے قابل ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پرتھکا یشینی کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیس افسر بننے والی میں پہلی خواجہ سرا ہوں۔

میں اس کام سے بہت خوش ہوں اور اچھا کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد ان کا خواب پورا ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے