فیصل آباد،گوجرانوالہ:پتنگ بازی،درجنوں افرادگرفتار

فیصل آباداور گوجرانوالہ میں پتنگ بازوں نے حکومتی پابندی ہوا میں اڑا دی۔

پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچی جبکہ گوجرانوالہ میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

فیصل آباد میں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی کال پر آج بسنت منائی گئی۔

جھنگ روڈ، سمندری روڈ،گورونانک پورہ اور افغان آباد سمیت دیگر علاقوں میں منچلوں نے پتنگوں کے ساتھ دفعہ ایک سو چوالیس بھی ہوا میں اڑا دی۔

نڑوالا روڈ پر اپنے والد کے ساتھ جانے والی پانچ سالہ بچی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئی۔

پولیس نے کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ایک سو چھتیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بھی پتنگ بازوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔

سیٹلائٹ ٹاوٴن میں ڈور پھرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے