ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافے ،مریض پریشان

دواساز کمپنیوں نے دواﺅں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کردیا، جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

دواساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں دوگنی کردی ہیں، اور تو اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کرکے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں پیناڈول 180 روپے سے بڑھ کر 240 روپے ، بروفین 445 روپے سے بڑھ کر 599 روپے ، ڈسپرین چھ سو سے 740 روپے جبکہ ٹی بی کی ادویات مارکیٹ سے شارٹ کردی گئیں ہیں

سابق چیئرمین ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن اقبال سومرو کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت یہ قیمتیں بڑھی ہیں۔

ملک میں دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ وزارت صحت کے حکم کے تحت کیا جاتا ہے تاہم مشیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے سامنے بلیک میل نہیں ہونگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے