پاکستان ائیرویز کے نام سے نئی ایئرلائن

کراچی : پاکستان ایئر ویز کے نام سے ایک نئی کمپنی کی رجسٹریشن کی گئی جو کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا ذیلی ادارہ ہوگی۔

اس بات کا اعلان پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے پی آئی اے کی سروس اور تاثر میں بہتری آئے گی۔

گذشتہ ہفتے سیکریٹری پرائیویٹائزیشن کمیشن احمد نواز سکھیرا نے تصدیق کی تھی کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے اب آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

احمد نواز سکھیرا نے بتایا تھا کہ ابھی یہ تجویز زیر غور کہ پی آئی اے کے معاملات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے جس میں بنیادی کام یعنی فلائیٹ آپریشنز، لینڈنگ، ہنڈلنگ، کچن، ٹریننگ اور تعلیم، انجینئرنگ اور صحت کی سہولیات کے معاملات اسٹریٹجک پارٹنر کے سپرد کیے جائیں جبکہ دوسرا معاملہ یعنی پی آئی اے کی اراضی، ہوٹل اور اس طرح کے دیگر کام اسٹریٹجک پارٹنر کے حوالے نہیں کیے جائیں گے۔

حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی اقدام کی شدید مخالفت کی گئی تھی جبکہ فروری کے آغاز میں ادارے کے ملازمین کی جانب پیش کیے گئے 4 نکات کا ایجنڈا حکومت کی طرف سے مسترد ہونے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا، احتجاج کرنے والے ملازمین کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی پرائیویٹائزیشن کی مخالفت کی تھی۔

ملازمین نے 9 فروری کو احتجاج ختم کیا تھا اس وقت ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک مثبت پیغام کے بعد احتجاج ختم کیا جا رہا ہے ، تمام ملازمین بھر پور انداز سے اب دوبارہ کام شروع کریں گے جبکہ پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن متاثر نہیں کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے