فیس بک نے ایک اور نئی چیز متعارف کرادی

لندن :سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مشہور ویب سائٹ فیس بک نے ایک اور نیا ٹول متعارف کرادیا یہ نیا ٹول ان افراد کے لئے بنایا گیا ہے جو اپنی زندگی میں کافی پریشانیوں اور جدوجہد کا سامنا کررہے ہوں اور اپنے آپ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہوں۔

اس نئے ٹول کا نام ”سوسائیڈ پری وینشن“ رکھا گیا ہے جس کا مطلب خود کشی کی روک تھام ہے۔

امریکااور آسٹریلیا میں اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اس کو برطانیہ میں بھی متعارف کرادیا گیا ہے اس کو برطانیہ میں متعارف کرنے کا مقصد برطانیہ میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

اس ٹول کی مدد سے ایک دوست کو دوسرے دوست کے بارے میں یہ سکتا ہے کہ وہ ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

برطانوی چیرٹی سامریوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے تشکیل دیئے جانے والے اس ٹول کی مدد سے صارفین فیس بک کو منفی مواد کی اطلاع کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی فیس بک صارف یہ سوچتا ہے کہ اس کے دوست کو سپورٹ کی ضرورت ہے تو وہ فیس بک ہیلپ سینٹر پر اپنی اس تشویش کا اظہار کرسکتے ہیں یا تو پھر وہ اپنی اس تشویش کی اطلاع فیس بک کی رپورٹنگ لنکس کے ذریعے بھی دے سکتا ہے جو تمام فیس بک کی سائٹس پر موجود ہوتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے