انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے نصابی کتاب کی تیاری

ادارہ تعلیم و تحقیق دینی مدارس اور جامعات کے لیے ایک سمسٹر پر مشتمل کتاب کی تیاری میں مصروف ہے جس کا مقصد طلبہ میں معاشرتی اقدار کی تفہیم اور سماجی ہم آہنگی کا فروغ ہے ۔

سماجیات کے نام سے معنون یہ کتاب ادارہ تعلیم و تحقیق کے تحت مدون کی گئی ۔

کتاب معروف دانشور خورشید احمد ندیم اور ماہر نصابیات محمد حسین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے جبکہ کتاب کی ایک مجلس نگران بھی ہے جس کی سرپرستی ڈاکٹر خالد مسعود سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کر رہے ہیں۔

کتاب مکمل ہونے کے بعد بہ یک وقت متعدد عصری و دینی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جائے گی ۔

اس درسی کتاب پر ماہرین کی آراء اور تجاویز کے لیے اجلاس ہوا جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چئیرمین ڈاکٹرخالد مسعود ،علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی ، پشاور یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز ،سوک ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ظفر اللہ خان ،کرسچئین سٹڈی سنٹر کی ڈائریکٹرجینیفر جگ جیون، وزارت تعلیم کے مشیر ڈاکٹر محمد حنیف ،جامعہ عبیدیہ ملتان کے مہتمم مفتی عبدالقوی ،الشریعہ کے مدیر اور گفت یونی ورسٹی گوجرانوالہ کے پروفیسر عمار خان ناصر ،نیشنل کالج آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر ندیم عمر ، مفتی محمد سعید خان ، سربراہ الندوہ لائبریری اسلام آباد ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا ،ڈاکٹر عرفان شہزاد نمل یونی ورسٹی ،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری ثاقب اکبر، راولپنڈی گروپ آف کالجز کے چئیرمین شاہد گیلانی ،سینئر صحافی سبوخ سید ، پروفیسر عبد الرحمن قاضی، محمد ذاکر نے شرکت کی اور کتاب کے حوالے اپنی تجاویز دیں ۔

ماہرین نے کتاب کے موضوعات اور ابواب پر نظرثانی کی اور اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسے نصاب کی اشد ضرورت ہے جو معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے ادارہ تعلیم وتحقیق اور مصنفین کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک شاندار کاوش قرار دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے