وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا ایک ہفتے میں تیسرا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا ایک ہفتے میں آج تیسرا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے ریڈ لائن کوریڈور کے ساتھ ٹریفک لینز کی مرمت اور بحالی کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی، جہاں ضروری ہو بیریئر ہٹا کر یا ایڈجسٹ کر کے سڑک چوڑی کی جائے، صرف پیچ ورک نہیں، سڑک ایسی ہونی چاہیے کہ ٹریفک روانی سے چلے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عدالتی آرڈر کی وجہ سے ریڈ لائن پر اب کام نہیں رُکے گا، بھلے توہین عدالت ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کام اب چلتا رہےگا، جولائی کے اختتام تک مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کی کوشش کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک دن بھی کوتاہی یا سستی نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی طرف سے کام اچھا اور تیز ہوتا ہے، ریڈ لائن پر جو ری ٹینڈرنگ ہوگی وہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے