مہم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ضمانت پر رہا

فکس اٹ مہم کراچی کے بانی عالمگیر خان کو آج ضمانت پر رہائی مل گئے ۔

عالمگیر خان کی گرفتاری 25 فروری 2016 کو عمل میں آئی تھی ، وہ حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچرے سے بھرا ٹرک لے کر وزیر اعلی ہاؤس پہنچے تھے اور کراچی کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ تمام شہر کا کچرا وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈالا جائے تاکہ حکمرانوں کو شہریوں کی تکالیف کا احساس ہو ۔

نمائندہ آئی بی سی اردو اسامہ محمد سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ میری مہم اب تحریک کی صورت اختیار کر رہی ہے ، عوام میں شعور پیدا ہوگیا ہے کہ ہم ایک قوت کے طور پر سامنے آئیں تو حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی طاقت میرے ساتھ ہے اور میں اپنے وکلاء کے توسط سے اب حکومت سندھ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے جا رہا ہوں ، وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے اپنے لئے خود مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں ۔

عالمگیر خان کی رہائی پر کراچی کی عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں مہم جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے