سوشل میڈیا تنقید، جاپانی انفلوئنسر کی موت

جاپان سے تعلق رکھنے والی انفلوئنسر مینا چن نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مقیم مشہور جاپانی انفلوئنسر مینا چن نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے چند روز قبل ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی جان لے لی۔

مینا چن کے پاپ(k pop) گروپ ’این ہائپن‘ کی مداح تھی جس کے ٹاک ٹاک پر 3 لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مینا چن انسٹاگرام پر لائف اسٹائل، فیشن اور کاسمیٹکس سے متعلق مختلف ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی تھی۔

انفلوئنسر کی موت کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے مینا چن کے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے کی گئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کی موت کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے