ٹیم کی شکست، وقار کا غصہ،سیٹھی کی مایوسی ،آفریدی کی صفائیاں

[pullquote]بنگلا دیش 5وکٹ سے فاتح ،پاکستان ایشیا کپ سے باہر
[/pullquote]

ڈھاکا……بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہراکرایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے،فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی پہلی بال پر چوکا مار کر حاصل کرلیا ،میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نےمیرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میںکھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 130رنز کے ہدف کا جب تعاقب شروع کیا تو اسکی پہلی وکٹ 13پر گرگئی ، تاہم سومیا سرکار نے اس موقع پر شاندار بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی انھوں نے 48رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ کی طرح آج کے میچ میں پاکستانی بولروں نے بھی اچھی بولنگ نہ کی، جبکہ فیلڈروں نے روایتی انداز میں کیچز بھی ڈراپ کیے اور غیر معیاری فیلڈنگ کی،جس کا بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے2، جبکہ عرفان ،شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے 1،1 وکٹ حاصل کی،میچ کے آخری لمحات میں مشرفی مرتضی12 اور محموداللہ22 نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔گرین شرٹ کو ایونٹ سے باہر ہوجانے کے باوجوداسے آخری لیگ میچ سری لنکا کیخلاف 4مارچ کو کھیلنا ہے۔

[pullquote]کھلاڑی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں، شاہد آفریدی
[/pullquote]
میرپور……..پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ خامی نقصان دہ ہوگی جبکہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کھلاڑیوں سے کہہ دیا تھا کہ میچ کا دباؤ نہ لیں اور کھیل کو انجوائے کریں۔

ایشیا کپ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی باربار غلطیاں کریں گے تو بہت مشکل ہوجائے گا، اُنہیں فوکس کرنا ہوگا کیوں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اس سے بھی زیادہ مشکل ٹورنامنٹ ہے۔

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ سومیا سرکا ر نے عمدہ بیٹنگ کی جبکہ مڈل آرڈر نے دباؤ کو اچھے انداز میں برداشت کیا۔

[pullquote]ٹیم کی مسلسل ناکامیوں سےمایوسی ہوئی، نجم سیٹھی
[/pullquote]
پی سی بی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں سےمایوسی ہوئی،پی سی بی حکام ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ہیڈکوچ وقاریونس ہوٹل پہنچ کربیٹس مینوں پربرس پڑے۔وقاریونس کا کہنا ہے کہ قوم کی نظریں آپ پر ہیں اورآپ قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔

[pullquote]ہیڈکوچ وقاریونس ہوٹل پہنچ کربیٹس مینوں پربرس پڑے
[/pullquote]

ڈھاکا……بنگلادیش نے پاکستان کوشکست دےکر ایشیاء کپ کی دوڑسےباہرکردیا۔اس حوالے سے ہیڈکوچ وقاریونس نے آبدیدہ آنکھوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپائروں کےفیصلےہمارےحق میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سلیکشن کے حوالے سے کسی کو الزام نہیں دیں گے،جو کھلاڑی دئیے گئے انہی کے ساتھ کھیلنا تھا، ٹیم مجموعی طور پر برا کھیلی،امپائرز کے فیصلے ہمارے حق میں نہیں رہے ،ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنا میرے بس میں نہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی الیکشن کمیٹی کے سامنے ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی ٹیم اپنےملک میں ہمیشہ اچھا کھیلتی ہے،ہماری ٹیم نےبری بیٹنگ کی، پہلے 10اوورز نے فرق ڈالا، 160سے170رنز بنائے جاسکتے تھے،پچز مددگار ثابت نہیں ہوئیں، تمام ٹیمیں پہلے6اوورز میں مشکلات میں رہیں،

بعد ازاں ہیڈکوچ وقاریونس ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور خاص طور پر بلےبازوں پر برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے سے زیادہ اور کیا مایوس کرو گے؟کیا کیا آپ کو نہیں بتایا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،آپ بتائیں سمجھانے میں کہاں کمی رہُ گئی ہے ؟کوچُز کا ہی نہیں تو ملک اور قوم کا ہی خیال رکھ لیں ، قوم کی نظریں آپ پر ہیں اور آپ انہیں مایوس کر رہے ہیں۔وقار یونس نےصفر پر آؤٹ ہوئے کپتان شاہدآفریدی کو مخاطب تک نہ کیا۔

[pullquote]اکستان ٹیم کا بھارت روانگی کیلئے شیڈول تبدیل
[/pullquote]

لاہور…….پاکستان ٹیم کا بھارت روانگی کے لیے شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم وطن واپس آئے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے بھارت کیلئے روانہ ہوگی، اس سےقبل شیڈول کےمطابق پاکستان ٹیم کو ڈھاکا سے کولکتہ جاناتھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے