کراچی……پوری کائنات میں سے، میں نے چنا ایک دانا اور یہ ہے میرا بلوچستان، یہ ہیں اُس لوک گیت کے الفاظ، جو بلوچ یوم ثقافت پر امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر گونجے۔
کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ بلوچ ثقافتی رنگ میں ڈوبی رہی جہاں بلوچ یوم ثقافت کے لیےاہتمام کیا گیا، مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد، فنکاروں نے تنبورو،جھانجھر، اور طبلا سنبھالا،اور پھر چھیڑا بلوچی راگ،سروں کا ایسا جادو چلا کہ جھومے بغیر کوئی نہ رہ سکا، ساز اور آواز نے شرکا کو بلوچستان کی بیٹھے بیٹھے سیر کرادی۔
تقریب کے ننھے شرکاء نے بھی اپنا پیغام اپنی زبان سنایا،امریکی قونصلر جنرل برائن ہیتھ نے ثقافتی دن پر بلوچ قوم کو مبارکباد دی،اور بلوچستان میں امریکی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہار خیال کیا۔
تقریب میں امریکی قونصل جنرل کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ بلوچ ثقافت کے رنگوں کو اگر سر کے پر مل جائے تو یہ سننے والوں پر سحر طاری کردیتی ہے،زندہ قومیں ایسے ہی اپنے تشخص کو برقرار رکھتی ہیں۔