ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج ،میڈیا دفاتر پر حملے،مارکٹیں بند

کراچی /لاہور…… کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مظاہرے ہوئے،مشتعل مظاہرین نے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کی ،صحافیوں،میڈیا دفاتر اور ان کی گاڑیوں پر حملے کئے،پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،ادھر گل پلازہ، لائٹ ہاوس، بولٹن مارکیٹ کی دکانیں بھی بند کرادیں۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کی حمایت میں مختلف مذہبی تنظیموں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں ۔

لاہور میں داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالی گئی، روکنے پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور راستے میں توڑ پھوڑ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس ہلکاروں پر ڈنڈے برسائے اور مشتعل افراد نے کربلا گامے شاہ کے سامنے دکان میںٕ توڑ پھوڑ کی ۔

کراچی میں سنی تحریک نے جامع کلاتھ سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالی،گرو مندر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے آج نیوز کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر کی دیواروں پر چڑھ گئے اور پتھراؤ کیا ،مشتعل افراد نے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر پتھراؤ بھی کیا ۔

ایم اے جناح روڈ پرمشتعل افراد نے ٹائر جلائے اور صدر الیکٹرانکس مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کے بعد دکانیں بند کرادیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، ریلی کے دوران مشتعل مظاہرین نے موبائل اور موٹر سائیکل مارکیٹ بھی بند کرادیں۔

ملتان میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے چوک نواں شہر پر بھی مظاہرہ کیا گیا ، سکھر میں مذہبی جماعتوں نے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس کے علاوہ نواب شاہ، گوجرانوالا، نوشہرہ، مردان اور مانسہرہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے