گزشتہ روز کراچی میں میڈیا حب پروڈکشن کمپنی کی نئی کاوش فلم ‘مالک’ کے ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس فلم کے پروڈیوسر، مصنف اور ہدایتکار ڈارمہ سیریل دھواں سے شہرت حاصل کرنے والے عاشر عظیم ہیں۔ فلم کے اہم ادکاروں میں عاشر عظیم کے علاوہ ساجد حسن، فرحان علی آغا، احتشام الدین، حسن نیازی، راشد فاروقی اور تطمئن القلب شامل ہیں۔
مالک ایکشن اور تھرل سے بھرپور پاکستان کی الیٹ سپیشل فورسز کے مردوں کی کہانی ہے جن کی زندگی نظام کی گتھیوں میں الجھ کر رہ جاتی ہے۔ اور ان کو جلد ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ قوم کی خدمت کرنا حکم کی تعمیل سے زیاد مشکل کام ہے۔
فلم کی ٹیگ لائن ہے ‘میں پاکستان کا شہری پاکستان کا مالک ہوں’۔
فلمسازوں کے مطابق اس فلم کا مقصد پاکستان کے ہر شہری کو اپنی زمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش ہے۔
اس موقع پر فلم کے مصنف، پروڈیوسر، اور ہدایت کار عاشر عظیم نےکہا کہ ‘ یہ فلم بنانے پر ہم بہت خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ لوگوں کو پسند آئے گی۔ ‘
فلم کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے راحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مالک 8 اپریل کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں لگا دی جائے گی۔