میرا کی نئی فلم ہوٹل کی پریس کانفرنس

اداکارہ میرانے کہا ہے کہ ان کی فلم ‘ہوٹل’ پاکستان اور ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

کراچی میں اپنی نئی فلم ‘ہوٹل’ کی تشہیری مہم کے سلسے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ ‘عوام کو کسی بھی فلم کو ایک بار سینما جاکر ضرور دیکھنا چاہیے۔ بغیر دیکھے کسی فلم کے بارے میں رائے قائم کرنا سراسر ذیادتی ہے۔’

Meera ina scene from movie

اس موقع پر فلم کے ہدایتکار خالد حسن خان کے علاوہ عبیداللہ زبیر، نہیا انیل، نسرین جون، ڈسٹری بیوشن کلب کی سبینا اسلام سمیت میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں وہ پہلی بار ہندی لب و لہجہ اختیار کر رہی ہیں جس کے لیے انھوں نے ہندی تلفظ کی باقاعدہ تربیت لی ہے۔

فلم کے ہدایت کار خالد حسن کا کہنا تھا کہ فلم میں تاخیر کی وجہ فلم میں موجود بین الاقوامی معیار کے تین گانوں کی پوسٹ پروڈکشن تھی۔

اس موقع پر میرانے فلم کے پوسٹر پر سائن بھی کیے۔

یہ فلم ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو پیدائش سے قبل ہی ماردینے کی روایت جیسے حساس موضوع پر بنائی گئی ہے۔ ہوٹل پاکستان کی پہلی فلم ہے جو بالی وڈ میں بنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں مرد نہیں چاہتا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو سیمناؤں کا رخ کرنے پر مجبور کردے گی۔

ہوٹل 8 اپریل کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے